کابل : کابل ایئرپورٹ خود کش دھماکے میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور 3 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، امریکی حکا م نے امریکی صدر کو دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹا گون نے تصدیق کی ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکے میں 3 امریکی فوجی زخمی ہوگئے، کابل ایئرپورٹ خود کش دھماکے میں 13 افراد ہلاک اور 3 امریکی فوجیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، امریکی حکام نے کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کو بریفنگ دی، امریکی صدر کو دھماکے میں زخمیوں اور ہلاکتوں کے خدشے سے متعلق بھی بتایا گیا کہ دھماکے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد اور مرنے والوں کی شہریت کی تفصیلات معلوم نہیں۔
عرب میڈیا نے کہا کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے ، دھماکا ایئرپورٹ کی جانب برطانوی افراد کے زیراستعمال ہوٹل کے قریب ہوا، ہوٹل میں زیادہ تر برطانوی اہلکار ٹھہرے ہوئے تھے، دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کے بعد کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ طالبان عہدیدار کے مطابق دھماکے میں بچوں سمیت 13 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں طالبان گارڈز بھی زخمی ہوئے۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دو دھماکے ہوئے لیکن ترک فوجی محفوظ ہیں۔ مزید برآں بتایا گیا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر حملوں کی اطلاعات پر امریکہ سمیت مختلف یورپین ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے حفاظتی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ اس سے قبل برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اڑان بھرنے والے طیارے پر فائرنگ کی گئی، طیارے میں 100 مسافر سوار تھے۔
کابل ایئرپورٹ پر اطالوی طیارے کی طرف اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ ٹیک آف کر رہا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ فائرنگ کیوں کی گئی اور کس نے کی؟ غیرملکی میڈیا نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے خبردی کہ فائرنگ کے واقعے میں طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مزید برآں اطلاعات ہیں کہ کابل ایئرپورٹ پر وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، ہوائی فائرنگ رش اور ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے کی جاتی ہے، کابل ایئرپورٹ کے علاقے میں ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، کابل ایئرپورٹ پر تعینات طالبان کی طرف سے ویڈیوز اورتصاویر بنانے سے روکا جارہا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز افغانستان سے 13 ہزار 400 افراد کا نخلاء کرایا گیا، 14 اگست سے اب تک امریکا اور اتحادیوں نے 95 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالا، روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے بدھ کو افغانستان سے 360 شہریوں کا انخلاء کرایا، اب بھی افغانستان میں 100 کے قریب روسی شہری موجود ہیں۔ واضح رہے افغان طالبان نے امریکا اور اتحادی ممالک کو 31 اگست تک انخلاء کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔
اسلام میں موسیقی حرام ہے، طالبان نے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی لگا دی