Sunday January 19, 2025

مینار پاکستان واقعے کے قصورواروں کو سزا ملنی چاہئیے،اگر کسی عورر کا لباس درست نہیں یا وہ بے لباس ہے پھر بھی مرد کو اسے ہراساں کرنے کا حق نہیں۔حافظ محمد طاہر اشرفی

لاہور : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی بھی مینار پاکستان پر ہراساگی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے حق میں بول اٹھے انہوں نے کہا کہ اسلام میں مرد کو بھی نگاہ نیچے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور عورت کے لیے بھی ہجاب کا حکم دیا ہے۔قرآن کی تعلیمات مر عورت دونوں کے لیے ہیں۔اس کے باوجو ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر کسی عورر کا لباس درست نہیں یا وہ بے لباس ہے پھر بھی مرد کو اسے ہراساں کرنے کا حق نہیں۔ کسی بھی مرد کو عورت کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں۔ محمد طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو واقعات پیش آ رہے ہیں،چاہے مینار پاکستان کا واقعہ ہو یا پھر مدرسے میں بچی سے زیادتی کا، سزا لازمی ملنی چاہئیے۔

ازخود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسٰی کا از خود نوٹس خارج کردیا

اسلام میں موسیقی حرام ہے، طالبان نے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی لگا دی

انہوں نے کہا کہ جرم جو بھی کرے اسے سزا ملنی چاہئیے۔مجرم کوئی بھی ہو اسکو جرم کی سزا ملنی چاہیے۔ 27 اگست کو “یوم تحفظ خواتین” منایا جائیگا۔ ۔قبل ازیں حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہاہے کہ پاکستان علماء کونسل 25 اگست کو موجودہ حالات پر حلیف جماعتوں سے مشاورت کیلئے اجلاس بلا رہی ہے۔ اپنے بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل افغانستان کے مسئلہ پر حکومت پاکستان ، اسلامی تعاون تنظیم اور رابطہ عالم اسلامی کے موقف کی تائید کرتی ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ افغانستان میں ایک مضبوط مستحکم قومی اسلامی حکومت افغانستان اور خطہ کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان طالبان کی طرف سے موجودہ حالات میں اپنائی جانے والی پالیسیاں قابل اطمینان ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغان طالبان کا افغان سر زمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے کا اعلان مستحسن قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغان طالبان شریعت اسلامیہ کا نفاذ چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے ، اسلام صرف مسلمانوں کا نہیں انسانیت کے حقوق کا محافظ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بھی ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بننے کیلئے بنایا گیا تھا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست صرف عمران خان نہیں پوری قوم کو مل کر بنانی ہو گی۔

FOLLOW US