Sunday January 19, 2025

پاکستان ہر معاملے میں کامیاب،افغان مسئلہ اگلے الیکشن میں بائیڈن اور مودی کو لے ڈوبے گا

لاہور: امریکا میں ماہرین نے کہا ہے کہ افغان مسئلہ اگلے الیکشن میں جوبائیڈن اور نریندر مودی کو ناکام کر سکتا ہے۔افغانستان میں بھارت کی جانب سے تین ارب ڈالر سے زائد کی گئی سرمایہ کاری ڈوبنے کے خدشہ نے مودی سرکار کی نیندیں حراب کر دی ہیں۔واشنگٹن میں عام تاثر یہی ہے کہ افغانستان کا ایشو آئندہ الیکشن میں صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کے لیے سیاسی موت کا پیغام بن سکتا ہے۔ بھارت نے اپنے تمام انڈے غنی حکومت کی ٹوکری میں ڈال کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری۔پاکستان ہر معاملے میں کامیاب رہا۔اس کی فارن پالیسی کے سب معترف ہیں۔بڑی طاقتیں ایک بار پھر پاکستان سے درخواستیں کر رہی ہیں کہ افغانستان میں پھنسے ہوئے ان کے شہریوں کو باحفاظت نکالنے میں ان کی مدد کی جائے۔ سٹریٹیجک سٹڈیز کے پروفیسر جانسن جونز کے مطابق معدنیات سے مالا افغانستان پاکستان اور چین کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہو گا۔

سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈلیوری شروع کر دی،تصاویر وائرل اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں،جب لیپ زگ آیا تو پیسے ختم ہو گئے تھے

قبل ازیں افغانستان کے سابق وزیراعظم اورحزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت مثبت کردار ادا کرے، بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنےکے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔ ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے افغان دھڑوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات آئندہ چند روز میں شروع ہوں گے۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھاکہ کوشش کریں گےکہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں، افغانستان درست سمت میں گامزن ہے، یہاں ایسی حکومت ہونی چاہیےجو عالمی برادری کوبھی قبول ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ امن دشمن افغانستان میں ایک مستحکم اور مضبوط مرکزی حکومت نہیں چاہتے، بعض غیرملکی خفیہ ادارے افغان عوام کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نکاح کی تقریب گانا گا کر سب کو حیران کر دیاجس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ایک سوال کے جواب میں سربراہ حزب اسلامی نےکہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کا بدلہ لینے کے لیے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے اور بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبدین حکمتیار نے طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلبدین حکمتیار نے یہ اعلان طالبان رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کے بعد کیا۔

بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر فائرنگ

FOLLOW US