Sunday January 19, 2025

سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈلیوری شروع کر دی،تصاویر وائرل اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں،جب لیپ زگ آیا تو پیسے ختم ہو گئے تھے

جرمنی : سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈلیوری شروع کر دی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکومت میں سابق وزیر مواصلات سید احمد سادات نے مشرقی کرمن ریاست سیکسونیا کے لیپ زگ میں ایک فوڈ ڈلیوری کمپنی میں کام شروع کر دیا ہے۔وہ اپنی سائیکل ہر گاہکوں کو پیزا سپلائی کر رہے ہیں۔احمد شاہ سادات گذشتہ سال دسمبر سے جرمنی میں مقیم ہیں۔ اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد سے وہ سیکسونیا میں جرمن کمپنی ’لائیف رینڈو‘ کے ساتھ پیزا کی ترسیل کا کام کر رہے ہیں۔ سید احمد سادات کی سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی وائرل ہیں جن میں انہیں پیزا سروس کی ملازمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔جبکہ سابق افغان سفیر کا کہنا ہے کہ میں اب سادہ زندگی گزار رہا ہوں۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نکاح کی تقریب گانا گا کر سب کو حیران کر دیاجس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

امریکا کے افغانستان سے فرار پر بحیثیت امریکی شرمندہ ہوں افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا، انجلینا جولی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افغان بعض حکومتی اداروں نے ان پر استعفیٰ جمع کرانے کے لیے دبا ڈالا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اراکین دسمبر 2020 میں طالبان تحریک کی پیش قدمی، ملک پر ممکنہ کنٹرول کے خطرے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ کے قریب آنے کے بعد ملک سے فرار ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ حکومتی عہدیداروں نے وزارتوں کے سرکاری بجٹ میں لوٹ مار کرکے پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کی۔وہ چاہتے تھے کہ وزارتوں کا بجٹ اپنے قبضے میں لے کر ملک سے بھاگ جائیں۔ سادات کے مطابق انہوں نے مبینہ لوٹ مار کے اس منصوبے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا جس پر انہیں اپنی وزارت کے فنڈز سے محروم ہوا پڑا۔اس کے بعد حکومت کی جانب سے ان پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔استعفیٰ کے بعد جب لیپ زگ آیا تو پیسے ختم ہو گئے تھے جس کے بعد ڈلیوری سروسز کمپنی میں کام شروع کر دیا۔نئی نوکری سے کچھ رقم اکٹھی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ جرمن زبان سیکھ کے اخراجات ادا کر سکوں۔سادات نے مزید کہا کہ جرمنی میں خود کو محفوظ سمجھتا ہوں کیونکہ یہاں پر پولیس کرپٹ ہے نہ سیاست۔

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

FOLLOW US