Sunday January 19, 2025

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے نکاح کی تقریب گانا گا کر سب کو حیران کر دیاجس کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لندن : : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ۔ ان کی شادی کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مریم نواز شرکت نہیں کر سکیں۔ گذشتہ کچھ دنوں سے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بے حد پسند کیا جا رہا ہے تاہم اب جنید صفدر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی جس میں انہیں اپنی نو بیاہتا دلہن کے پہلو میں بیٹھ کر گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنیسد صفدر کے گانا گانے کی اس ویڈیو نے سب کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا ۔ جنید صفدر اپنی روح پرور آواز سے سامعین کو مسحور کر رہا ہے۔

امریکا کے افغانستان سے فرار پر بحیثیت امریکی شرمندہ ہوں افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا، انجلینا جولی

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب اتوار کو منائی گئی۔ تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی۔ تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے اپنے بیٹے اور بہو کی تصاویر شیئر کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جوڑے کو دعائیں دیں اور کہا کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی سٹیج ڈانسر صبا چودھری کے گھر پر فائرنگ

31اگست تک پہلی ڈوز اور 30 ستمبر تک دوسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگی، 30 ستمبر کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے فضائی، پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلز، شاپنگ مالز میں نہیں جاسکیں گے

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

FOLLOW US