Thursday May 9, 2024

کابل میں امریکی سفارتخانے سے اُڑتے ہیلی کاپٹر اور ویتنام سے انخلاء کی تصاویر وائرل۔۔سوشل میڈیا صارفین نے امریکی کی پسپائی سے تشبیہ دی

کابل : طالبان کی جانب سے کابل کے گھیراؤ کے بعد امریکی سفارتخانے سے عملے اور شہریوں کا انخلا بھی تیز ہوگیا۔ امریکی سفارتخانے کے اوپر سے چنیوک ہیلی کاپٹر کی اپنے عملے اور شہریوں کو کابل ائیرپورٹ لیجانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر کے ساتھ 1975 میں ویتنام سے امریکی انخلا کے دوران کی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں ،وائرل تصاویر پر نامی گرامی صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے اور طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کابل میں سفارتخانے سے امریکی شہریوں کو ائیرپورٹ لے جانے والی تصاویر کو ویتنام میں امریکی پسپائی سے تشبیہ دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ویتنام سے انخلا کی بھی تصویر لگائی ہیں۔پاکستان کی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی دونوں تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ، پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے

طالبان کو بتادیا امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، انتھونی بلنکن

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

FOLLOW US