Sunday November 24, 2024

افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ، پاکستان کے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی بھی میدان میں آگئے

کراچی: کابل میں طالبان کےداخلےاورافغان صدارتی محل پرقبضےکےبعد افغانستان پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ہمسایہ ملک تاجکستان فرار ہونےمیں ہی عافیت جانی ہے،پوری دنیاکےمیڈیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر مرکوز ہیں ،افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان میں بھی ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے،ایسے میں پاکستان کے ممتاز عالم دین ،شیخ الحدیث اور مفتی اعظم مولانا ڈاکٹرمفتی محمد تقی عثمانی کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جید عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نےافغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’کابل میں طالبان کے پرامن داخلے،

اشرف غنی خاموشی سے ملک سے فرار، بیرون ملک روانگی کی ویڈیو سامنے آ گئی

عام معافی اور امن کی ضمانت نے فتح مکہ کی یاد تازہ کی اور دنیا بھر کی ٹیکنالوجی سے لیس طاقتوں کو عملاًُ بتادیا کہ ایمان کی قوت کے آگے کوئی طاقت ٹھہر نہیں سکتی بشرطیکہ وہ ہر قربانی کے لئے تیار ہو ،کاش ہم اور عالم اسلام اس معجزے سے سبق لے سکیں ۔ یادرہےکہ افغانستان میں عبوری حکومت کےقیام کی خبروں پرافغان طالبان کےترجمان نےکہاہےکہ طالبان ملٹری کمیشن کےرہنماصدارتی محل میں موجود ہیں جواسلامی امارت کااعلان کریں گے،کابل میں کوئی عبوری حکومت قائم نہیں ہوگی بلکہ فوری اورمکمل طور پر ‏انتقال اقتدارچاہتےہیں۔

FOLLOW US