Sunday May 5, 2024

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت مٹی کا تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مٹی کےتیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر ہوئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو موصول ہو ئی تھی۔وزارت خزانہ کو تجاویز پٹرولیم ڈویژن نے ارسال کیں۔

اشرف غنی خاموشی سے ملک سے فرار، بیرون ملک روانگی کی ویڈیو سامنے آ گئی

سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔جبکہ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے قتل کی قیمت میں بھی ایک روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ۔ خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوچکی ہے جس کے بعد برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اس وقت 69 اعشاریہ 4 ڈالر فی بیرل ہوچکی ہے اور ڈبلیو ٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 69 اعشاریہ 48 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جب کہ چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں خام تیل 76 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا۔

’ہمارے ہاتھ پیٹھ پر باندھ کر وطن بیچ دیا‘، افغان وزیردفاع کااشرف غنی کے فرار پر سخت ردعمل

FOLLOW US