Monday January 20, 2025

سعودی شہری کا قرآن کریم سے عقیدت میں شاندار کارنامہ تبوک کے رہائشی نے سنگ مرمر پر پورا قرآن پاک تحریر کرلیا

ریاض: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کی گئی رشد و ہدایت کے خزانوں سے بھری کتاب ہے۔ اس الہامی کتاب میں درج ایک ایک حرف مسلمانوں کے لیے انتہائی باعث احترام و عقیدت ہے۔اسلامی تاریخ میں مسلمان خطاط اور دیگر فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے انداز سے قرآ ن مجید تحریر کر کے دُنیا سے داد وصول کی ہے اور اپنی آخرت میں بخشش کا سامان بھی کیا ہے۔
سعودیہ میں تبوک کے رہائشی حسان العنزی نے قرآن کریم سے اپنی عقیدت کا اظہار ایک سنگ تراش کی حیثیت سے مختلف انداز سے کیا ہے۔ سنگ مرمر کی 30 سلوں پر قرآن پاک کے تیس پارے عثمانی رسم الخط میں تحریر کیے۔ یہ کام آٹھ برس میں مکمل ہوا ہے۔اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حسان العنزی نے بتایا کہ وہ اپنا یہ کام سعودی عرب کے نام سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عفان حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے تھے،بیٹے کی تصویر وائرل

سعودی سنگ تراش کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سنگ تراشی کا ہنر بڑا پرانا ہے۔ مملکت نے اس کے احیا کے لیے قدیم ورثے کا محافظ ادارہ قائم کیا ہے جو سنگ تراشی کے ہنر کو سعودی عرب کے ناقابل فراموش آرٹ کے طور پر تسلیم کیے ہوئے ہے۔ا حسان العنزی نے بتایا کہ 20 برس قبل عربی رسم الخط میں سنگ تراشی کا شوق پیدا ہوا تھا۔ کوشش ہوتی ہے کہ سنگ تراشی کے خوبصورت ترین فن پارے دنیا کے سامنے لاؤں۔ مختلف ادوار میں معروف عربی رسم الخط میں ’بسم اللہ‘ پتھر تراش کر تحریر کیا ہے۔العنزی کا کہنا ہے کہ وہ گرینائٹ پتھروں اور تبوک کے سخت ٹیڑھے میڑھے پتھروں پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اب تک سعودی عرب کی سطح پر بہت سارے میلوں، قومی تقریبات اور پروگراموں میں سنگ تراشی کے اپنے فن پاروں کا مظاہرہ کیا ہے۔

قطر کا پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ویزا دینے کا اعلان آن ارائیول ویزا کے لیے 6 ماہ تک کارآمد پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کی شرط ہو گی

FOLLOW US