Sunday January 19, 2025

پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن عفان حال ہی میں بیٹے کے باپ بنے تھے،بیٹے کی تصویر وائرل

کوئٹہ : بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے خدا بخش بازار میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے اس حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ کیپٹن عفان مسعود کی شہادت کی خبر موصول ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی اور ان کچھ ماہ قبل جنم لینے والے بیٹے کی تصویر وائرل ہو گئی۔ کیپٹن عفان مسعود کے ہاں 30 اپریل کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس پر وہ بے حد خوش تھے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کیپٹن عفان مسعود کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا ایک اسکرین شاٹ بھی وائرل ہو گیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو گود میں اُٹھا رکھا ہے۔

ججوںکی تعیناتی میں قابلیت دیکھنی چاہئیے، سینیارٹی نہیں جو بندہ اللہ کی طرف سے ہی نااہل ہو اسے عذاب بنا کر تو نازل نہ کریں۔ فواد چوہدری

اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں کیپٹن عفان نے تحریر کیا کہ ”میری ، ابو جان کے عہدے پر ترقی ہو گئی ہے” ۔ انہوں نے بیٹے کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے دوست احباب کو اطلاع دی کہ اُنہیں اللہ تعالیٰ نے 30 اپریل کو بیٹے سے نوازا تھا۔ اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین بھی آبدیدہ ہو گئے اور کیپٹن عفان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ ٹویٹر صارفین کا کہنا تھا کہ کیپٹن عفان کو اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے وقت ہی نہیں ملا اور وہ اتنی چھوٹی سی عمر میں یتیم ہو گیا۔ایک صارف نے کیپٹن عفان کے ایصال ثواب کی اپیل کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ہیرے جیسے بیٹے وطن پر نثار ہو رہے ہیں۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے پاک فوج کی وردی میں ملبوس کیپٹن عفان کی دوستوں کے ہمراہ لی گئی سیلفی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہائی نفیس انسان تھے۔
جبکہ پاکستان کے سینئیر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے بھی کیپٹن عفان کی ان کے بیٹے کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور کہا کہ کیپٹن عفان بہت چھوٹی عمر میں شہید ہو گئے ہیں اور اُن کا بیٹا انتہائی چھوٹی عمر میں یتیم ہو گیا۔ انہوں نے کیپٹن عفان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔

پاکستانیوں کی ’ بھابھی‘ ثانیہ مرزا نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا ، اس پر کس طرح کی ویڈیو ز بناتی ہیں ؟ سپورٹس نہیں بلکہ ۔

دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں۔واقعہ کے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔ دشمن ایجنسیوں کی حمایت سے دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کیے گئے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز ہر طرح سے اس قسم کے گھناؤنے افعال کو بے اثر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

FOLLOW US