سلام آباد (ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی کا را ج بر قرا ر۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں غیرمعمولی گرمی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 486ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق برٹش کولمبیا،مینی ٹوبا اور شمال مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے گرمی کی لہرموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ شہر وینکوور میں جمعہ سے بدھ تک 486 افراد کی اچانک اموات ہوئیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وینکوورمیں سیکڑوں اموات کا تعلق ہیٹ ویو سے ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست اوریگون کے ہیلتھ آفیشلز کا کہناہے کہ شدید گرمی کی وجہ سےاب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واشنگٹن کے کچھ علاقوں، ریاست اوریگون،اڈہاو اور مونٹانا میں ہیٹ وارننگ جاری کردی گئی ۔گرمی سے بچنے کے لیے وینکوور میں 25 ایئرکنڈیشنڈ کولنگ سینٹرز قائم کردیےگئے ہیں جبکہ شدید گرم موسم کے سبب سکول بھی بندکردیےگئےہیں۔
اہلیہ ،اہلخانہ ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی : حسن علی
گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی