Monday January 20, 2025

گلی میں خاتون سے پرس چھیننے والے نوجوان کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سُنادی گئی

راولپنڈی: راولپنڈی میں تیز ترین عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے۔ 23 جون کو خاتون ٹیچر کا پرس چھیننے والے ملزم کو ایک سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خاتون کو گلی میں گرانے کے مقدمہ کا اسپیڈی ٹرائل مکمل ہو گیا۔ملزم نے سماعت کے دوران خاتون سے پرس چھیننے کا اقبال جرم کر لیا۔ ملزم کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا اور اب عدالت نے سزا بھی سنا دی ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک سال قید سخت اور تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید دو ماہ قید کما حکم بھی دیا گیا۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے اور پرس چھیننے والا ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لئے بری خبر ، ٹول ٹیکس میں اضافہ ، گڈزٹرانسپورٹر کا شدید احتجاج

ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی برآمد کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر پرس چھیننے اور لڑکی کو زمین پر پٹخنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او راولپنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے پوٹھوہار ڈویژن پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے تھے۔ گرفتاری کے دوران ملزم انیس اقبال نے پولیس پارٹی سے مزاحمت کی اور پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس پر فائرنگ کی کوشش کے دوران ملزم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر فائر لگا۔ بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور خاتون سے چھینا گیا پرس بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم انیس اقبال سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، دوران تفتیش مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے۔

زندہ رہا تو جنوبی پنجاب صوبہ بنا کر رہوں گا۔۔۔صوبے کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوڈھونڈیں ہم قربانی دینے کو تیار ہیں

ملزم کی فوری گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ریس کورس پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سر گرمِ عمل ہے۔ شہریوں خصوصاً خواتین کا استحصال ناقابل برداشت ہے،جس کے انسداد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

FOLLOW US