Sunday January 19, 2025

سعودی خاتون کا شاندار کارنامہ، کھجوریں اتارنے کیلئے 8 بازو اور ہاتھ والا روبوٹ بنا دیا

ریاض : سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر نے درخت سے کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ بنا ڈالا۔ العربیہ کے مطابق سعودی عرب کی ایک خاتون انجینیر کی جانب سے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کیا گیا ہے جو شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنے میں مدد دے گا۔ اس حوالے سے خاتون انجینئر ندیٰ البیطار کا کہنا ہے کہ اس نے مُملکت میں کھجور کے باغات میں کسانوں کو کھجوریں اتارتے دیکھا ، اس دوران اسے اندازہ ہوا کہ کھجوریں اتارنے کا عمل کتنا کٹھن اور خطرناک ہے ، کسان کرین کی مدد سے کھجوریں اتارتے ہیں مگر کھجور کے بعض درخت 10میٹر سے زیادہ اونچے ہونے کی وجہ سے کرین کے ذریعے وہاں تک پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے جب کہ کھجوریں اتارتے وقت گرنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ہمیں ریڈ لسٹ میں رکھنا ہے توپھر آپ کا طیارہ بھی یہاں داخل نہیں ہوگا پاکستان کے برطانوی اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دے ڈالا

انہوں نے بتایا کہ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نے سوچا کہ کیوں نہ کوئی ایسا روبوٹ تیار کیا جائے جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو ، اس کے بعد اس نے ایک ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا جس کے 8 بازو اور ہاتھ ہیں تاہم روبوٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے مکینیکل انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کی ایک مربوط ٹیم کی ضرورت ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب میں روں سال حج کے موقع پر کورونا کی وباء کی وجہ سے سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے بھی حرم شریف میں روبوٹس کا استعمال کیا گیا ، ان روبوٹس کی مدد سے ایک کنٹرولڈ سسٹم کے تحت حجاج کرام میں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں جہاں ایک روبوٹ نے فی گھنٹہ میں اوسطاً 180 بوتلیں تقسیم کیں ،اس کے علاوہ ان روبوٹس نے فرش کی صفائی کا کام بھی انجام دیا گیا اور ان کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے بھی کروایا گیا۔

جب میرا رشتہ آیا تو میں ۔۔ جانیں ان مشہور کرکٹرز کی زندگی کے چند ایسے واقعات کے بارے میں، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

میری بیوی دھوکے سے میرا مکان بیچنا چاہتی ہے۔عمر شریف نے اتنا سنگین الزام کیوں لگایا؟

FOLLOW US