Sunday January 19, 2025

میری بیوی دھوکے سے میرا مکان بیچنا چاہتی ہے۔عمر شریف نے اتنا سنگین الزام کیوں لگایا؟

کراچی : شوبز کی دنیا کے بہت بڑے نام عمر شریف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔۔۔۔دنیا ان کو مسکراہٹ کی دنیا کا بادشاہ مانتی ہے لیکن وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔۔۔ اب عمر شریف عمر کے جس حصے میں ہیں وہاں بیماریاں بھی زندگی کے ساتھ شامل ہوجاتی ہیں۔۔۔آج کل وہ بھی اپنی تکالیف سے ایک جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ بھولنے کی بیماری میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں عمر شریف نے پچھلے کچھ عرصے میں کافی دکھ بھی دیکھے جب ان کی جواں سال بیٹی کا انتقال ہوگیا۔۔۔وہ حیران اور پریشان تو نظر آئے ساتھ ہی ان کی کیفیت لوگوں کے لئے عجیب بھی تھی ۔۔۔کیونکہ وہ بات بات پر کسی اور ہی دنیا میں کھو جاتے تھے۔۔۔ان کی تیسری بیگم زریں غزل نے اس وقت بھی ان کا ساتھ دیا۔۔

برطانوی حکومت کی جانب سے‏شریف خاندان کیخلاف ٹیکس چوری کی تحقیقات ، تہلکہ خیز انکشافات

اور یہ وہی زریں غزل ہیں جو اس وقت عمر شریف کی زندگی میں شامل ہوئیں جب وہ خود بھی اپنے عروج پر تھیں۔۔۔انہوں نے اپنی اس محبت کی خاطر کیرئیر کو چھوڑ دیا۔۔۔ عمر شریف کے نام اپنی ساری خوشیاں لکھ دیں۔۔۔میڈیا کی زندگی سے خود کو صرف عمر شریف کی حد تک ہی محدود کرلیا۔۔۔یہ سب کچھ بہت سارے لوگوں کے لئے کافی حیران کن تھا۔۔۔۔عمر شریف نے ایک موقع پر اپنا فلیٹ انہیں بینک سے لون لے کر تحفتاً دیا اور پھر آج اس فلیٹ کی قیمت گیارہ کروڑ ہوگئی ہے۔۔۔ذرائع کے مطابق عمر شریف نے سندھ ہائی کورٹ میں اس فلیٹ کے حوالے سے کیس اپنی ہی بیگم پر کردیا۔۔۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیگم یہ فلیٹ بیچ کر پیسے لینا چاہتی ہے۔۔۔ان کی اپیل پر فلیٹ کو بیچنے سے تو روک دیا گیا لیکن یہ قصہ سمجھ سے باہر تھا کہ اتنی محبت کرنے والی بیوی کے خلاف انہوں نے کیوں ایسی سنگین بات کی۔۔۔لیکن بہت قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ڈیمینشیا کی پرابلم بھی ہوگئی تھی جسے بھولنے کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔۔۔یہ وقت دونوں میاں بیوی کے لئے آسان نہیں۔۔۔ ایک طرف وہ بیماری سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں اڑا رہے ہیں اور پھر ان کی بیگم کے خلاف محاذ الگ کھڑا کردیا ہے۔۔ یہ جانے بوجھے بغیر کہ وہ تو خود اپنی بیگم کے بغیر نہیں رہ سکتے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال مسترد،الیکشن کمیشن نے37 اعتراضات اٹھا دیے

صفر المظفر کا چاند نظر آیا یا نہیں؟ رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا

FOLLOW US