Thursday April 25, 2024

5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا،تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہیے ، آپریشن کے بعد شعیب اختر کا بیان

سڈنی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے گٴْھٹنوں کی سرجری کے بعد اسپتال کے بیڈ سے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 سال اور کھیلتا تو وہیل چیئر پر آجاتا۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا کہ آپریشن تھیٹر سے باہر آگیا ہوں، 5 سے 6 گھنٹے کے آپریشن میں میرے دونوں گھٹنوں کی سرجری کی گئی۔ شعیب اختر نے مداحوں کو طبیعت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تکلیف میں ہوں بس آپ کی دعائیں چاہئیں، امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہو کیوں کہ تکلیف میں ہوں۔

کمیٹی 25 مئی کی قتل و غارت پر اپنی کارروائی شروع کرے گی اگر رانا ثنااللہ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہباز گل

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے 11 سال بعد بھی تکلیف میں ہوں، 4، 5 کھیل سکتا تھا لیکن مجھے پتا تھا اگر میں نے کھیلا تو وہیل چیئر پر آجاؤں گا اس لیے میں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں جو فاسٹ بولنگ کی یہ اس کا نتیجہ تھا کہ میں نے اپنی ہڈیاں کھو دی لیکن کوئی بات نہیں یہ سب پاکستان کے لیے ہے اور اگر مجھے دوبارہ بھی موقع ملے تو میں یہی کروں گا۔

نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف شامل کرنے کا اقدام دین کی بڑی خدمت ہے ، مولانا محمد حنیف جالندھری

FOLLOW US