اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند دن میں پنجاب میں کمیٹی 25 مئی کی قتل و غارت پر اپنی کارروائی شروع کرے گی۔ اگر راناثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو رانا ثنا کو پنجاب کی حدود میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ تحریک انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی نئی پنجاب حکومت میں بیورو کریسی نے پھرتیاں دکھانے شروع کردی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری بھی راناثناء اللہ کی گرفتاری کا عندیہ دے چکے ہیں،قبل ازیں 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں رہنماوں،کارکنوں پرتشدد اور آنسو گیس کے استعمال کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔
نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف شامل کرنے کا اقدام دین کی بڑی خدمت ہے ، مولانا محمد حنیف جالندھری
آئی جی پنجاب نے پکڑ دھکڑ اور آنسو گیس کے استعمال پر سی سی پی او لاہور سمیت مختلف اضلاع کے آر پی اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں پر دہشت گردی کے درج مقدمات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی رہنماوں پر کتنے مقدمات درج اور کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت دیگر اضلاع کے آر پی اوز سے رپورٹ مانگی ہے،اور سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے آر پی اوز کو رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ میں چھاپوں کے دوران پولیس کے پاس وارنٹ تھے؟لاہور،شیخوپورہ،اٹک اور حسن ابدال میں پولیس کا استعمال کیا گیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ متعلقہ اضلاع کے پولیس افسران رپورٹ آئی جی آفس میں بھجوائیں۔ آئی جی پنجاب کے مراسلے میں کہا گیا کہ یاسمین راشد،راشد خانم اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر تشدد کیوں کیا گیا۔
آرمی چیف کی کال کام کر گئی ، پاکستان پر اربوں ڈالر کی بارش
لاہور پولیس اس کی الگ سے رپورٹ بھجوائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا کہ 25 مئی کو محب وطن پاکستانیوں پر شیلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز ہونا چاہیے،پنجاب حکومت آئین و قانون کے تحت جعلی ایف آئی آر واپس لے۔ جعلی ایف آئی آر درج کرانیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،محب وطن پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات بنانے والے یہ کون ہوتے ہیں،وہ کون سے چہرے تھے جو رجیم چینج کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے یہ سب کر رہے تھے۔