Sunday January 19, 2025

نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا حلف شامل کرنے کا اقدام دین کی بڑی خدمت ہے ، مولانا محمد حنیف جالندھری

لاہور : ٰوزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت ہے ۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی قابل قدر ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صوبے میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

آرمی چیف کی کال کام کر گئی ، پاکستان پر اربوں ڈالر کی بارش

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کردی ہیں، نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے علماء کرام کے کردار کے معترف ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے مثالی تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے، علماء کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ملاقات میں حافظ عمار یاسر اور رمیش خان بھی پر موجود تھے۔

ایک پریشانی تو ختم ہوئی ، حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی

FOLLOW US