Sunday January 19, 2025

ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے ٹیم سے بھی باہر ہو گئے

ممبئی : ہندوستانی بلے باز ویرات کوہلی کو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے ہفتے کے روز زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا اور خراب فارم کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے بھارت کے سابق کپتان کوہلی کو سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی کے لیے کھیل سے وقفہ لینے کے لیے متعدد تجاویز سامنے آچکی ہیں اور خود کوہلی نے اعتراف کیا تھا کہ وقفے سے انھیں “دوبارہ جوان” کرنے میں مدد ملے گی۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ریمارکس دیئے تھے کہ کوہلی کی بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔

تحریک انصاف کے 2 رہنماء مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

اس سے پہلے دائیں ہاتھ کے بلے باز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف T20I سے باہر کر دیا گیا تھا اور اب وہ ون ڈے ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہوں گے۔ ہندوستانی سکواڈ شیکھر دھون (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، شبمن گل، دیپک ہوڈا، راہول ترپاٹھی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادو، اکسر پٹیل، اویش خان، پرسید کرشنا ، محمد سراج، دیپک چاہر پر مشتمل ہے۔

3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے،شیخ رشید

عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کی کر سی پر بیٹھنے کا معاملہ، ن لیگ نے اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی

FOLLOW US