Thursday March 28, 2024

3 روپے پیٹرول میں کمی اور 9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھمکی آمیز بیان مزید انتشار پیدا کریں گے۔ چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آٹے اور گھی کا قحط پڑنے والا ہے۔ 3 روپے پیٹرول میں کمی اور9 روپے ڈیزل میں اضافہ قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں۔ غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے۔ خام مال پر پابندی سے برآمدات 25 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جب 38 فیصد مہنگائی بڑھے گی،فارن ریزرو کم ہونگے،تو افراط زر ہی نہیں،معیشت کا پہیہ بھی جام ہو جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو وزراء پی ڈی ایم کے اجلاس کی بجائے عوام میں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔
ہر مہینے 200 فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،اور 100فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی کی کر سی پر بیٹھنے کا معاملہ، ن لیگ نے اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی

یاد رہے کہ دو روز قبل شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگرآئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج جلد نہ آیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ تاریخ کے بدترین معاشی اورسیاسی بحران سے گزر رہے ہیں،جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے۔ نہ اس کے پاس بجلی کا بل،اورنہ بچوں کی فیس دینے کے پیسے ہیں،غریب وینٹی لیٹرپر ہے،جبکہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد بڑھ گئی ہے،غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لیکر جا رہا ہے۔ مداخلت نرم ہو،گرم ہو،یا پھر سخت سب کو مل کر ملک بچانا ہے،ایک ایک دن قیمتی ہے۔ سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کےمختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،جبکہ صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل،نہ فرار ہونے کے اور نہ باہر سے کسی کو بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی،جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔ ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔

FOLLOW US