Sunday January 19, 2025

کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے: شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام

لاہور : شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جب انہوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک باد دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی۔

شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شہری کو کہاں سے گرفتار کیاگیا ؟ حامد میر نے تصاویر جاری کر دیں

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے، ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی۔ انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیر اعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔
شاہد آفریدی نے وضاحت کی کہ انہوں نے کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی، پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق حاصل ہے۔ اس سے قبل سماء ٹی وی پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ملک کے لیے عمران خان کے مثبت ارادے کا اعتراف کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے عمران خان کا ویژن بہت اچھا ہے لیکن اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انہیں اچھی ٹیم کی ضرورت ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں ان غلطیوں پر قابو پالیں گے۔

چند ہفتوں بعد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں ، بڑی پیشینگوئی سامنے آگئی

دریں اثناء آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے شہباز شریف کی انتظامی صلاحیتوں کا مداح رہا ہوں، آپ پنجاب میں ان کا کام دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے مجھے مبارکباد دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا، ایسا لگتا تھا جیسے میں نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو مبارکباد دی ہو۔ وہ ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہمیں بہتری کی امید رکھنی چاہیے۔

جہانگیر ترین کا جلد ن لیگ میں شمولیت کا امکان آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں

FOLLOW US