Sunday January 19, 2025

جہانگیر ترین کا جلد ن لیگ میں شمولیت کا امکان آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے ن لیگ میں شمولیت پر غور شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے تک مسلم لیگ ن میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے جب کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے طور پر ووٹ دینے والے ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کا بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء جہانگیر ترین کے گھر پہنچے تھے۔ حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کی صحت یابی ہر نیک خواہشات کا اظہار کیا ، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیاسی تعاون کرنے پر جہانگیر ترین گروپ کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا، اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔

ملک بھر میں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

سوشل میڈ یا پر بیٹوں کے حوالے سے پھیلائی گئی غلط فہمی پر جمائما خان کی وضاحت

FOLLOW US