Sunday January 19, 2025

شہبازگل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے شہری کو کہاں سے گرفتار کیاگیا ؟ حامد میر نے تصاویر جاری کر دیں

اسلام آباد: شہباز گل نے اپنے ساتھ موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کو قاتلانہ حملہ قرار دیدیا ہے ، جبکہ دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے سابق معاون خصوصی کی گاڑی کو ٹکرمارنے والے شہری کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔ سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شہری وجاہت علی اور اس کی گاڑی کی تصویر جاری کی ، سینئر صحافی کا کہناتھا کہ شہباز گل کی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والی گاڑی کا سراغ مل گیا ،حادثے کے وقت گاڑی چلانے والے شخص وجاہت علی کو حراست میں لیا گیا ہے اس نے یہ گاڑی طاہر نذیر سے کرائے پر لی تھی حافظ آباد پولیس کو اس معاملے میں شہباز گل کا بیان بھی لینا چاہیے جن کا الزام ہے کہ انہیں جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔

چند ہفتوں بعد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں ، بڑی پیشینگوئی سامنے آگئی

جہانگیر ترین کا جلد ن لیگ میں شمولیت کا امکان آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں

FOLLOW US