Sunday January 19, 2025

چند ہفتوں بعد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں ، بڑی پیشینگوئی سامنے آگئی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹرپر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور منزل قریب ہے، غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میانوالی سے انشاء اللہ آج اس تحریک کا آغاز ہو رہا ہے،

جہانگیر ترین کا جلد ن لیگ میں شمولیت کا امکان آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کر سکتے ہیں

جسکی منزل حقیقی آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی فیصلہ کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور اور منزل قریب ہے، غلامی کو قوم نے مسترد کر دیا ہے۔ فیصل جاوید نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آج سے چند ہفتوں کے بعد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں، قومیں تباہ تب ہوتی ہیں جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔

ملک بھر میں آئندہ ہفتے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران میں بھی مصدق کی حکومت گرایا گیا تھا، ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی پاکستانی قوم کو پہلی بارمتحد ہوتے دیکھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

عمران خان کے حوالے سے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

FOLLOW US