Sunday January 19, 2025

لاہور ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ، تیسرے روز بد ترین کار کردگی کا مظاہرہ

لاہور : آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے تیسرے روز انتہائی بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اورپہلی اننگز میں مجموعی طور پر 268سکور بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہوگئے ، تین بلے باز بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے جبکہ ناٹ آوٹ رہنے والے شاہین آفریدی بھی صفر سکور پر پویلین لوٹے ۔ تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے تیسرے روز 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم کی محنت رنگ لے آئی

اظہر علی 78 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے اور ساجد خان کو پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔ان کے بعد نعمان علی اور حسن علی بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہوئے ۔ پھر کپتان بابر اعظم 67سکور پر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد نسیم شاہ بھی بغیر کسی سکور کے پویلین لوٹے ۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5جبکہ مچل سٹارک نے4وکٹیں حاصل کیں اور نتھان لیون 1وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 391 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں عثمان خواجہ 91 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ، ان کے علاوہ کیمرون گرین 79 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ سٹیون سمتھ نے 59 ، الیکس کیری نے 67اور ٹراویس ہیڈ نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی عدم اعتماد پاس ہوئی تو عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ اعتزازاحسن

فوج سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا چوہدری نثار سے ملاقات ہو چکی ہے،ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا

FOLLOW US