Saturday May 18, 2024

مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی عدم اعتماد پاس ہوئی تو عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ اعتزازاحسن

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی،انہوں نے کہا کہ موجود صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہو گئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کر رہے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا کہ پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں،

فوج سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا چوہدری نثار سے ملاقات ہو چکی ہے،ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا

ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان الیکشن مہم کے لیے نکلے ہیں۔انہوں نے سوچ لیا ہے کہ ان کا اہم پوائنٹ کرپشن ہے، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات کر لو لوگ مہنگائی بھول جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پاس ہوئی تو میں سمجھتا ہوں عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ مہنگائی اور بیرزگاری کا پہاڑ آنے والے وزیراعظم پر پڑے گا اور آئندہ حکلومت سلیکٹڈ نہیں ہو گی۔اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ ووٹ ممبر کا ہے یا پارٹی کا اس کے درمیان ایک باریک لکیر ہے، میری ذاتی رائے میں ووٹ ممبر کا حق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بےروزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہوگا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں نے حساب دینا ہے کہ آپ لندن کیوں چلے گئے، یہ گئے4 ہفتے کیلئے تھے اور 2 سال ہوگئے، نوازشریف کی صحت سے متعلق رپورٹ بھی نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کا مقصد عمران کو ہٹانا ہے، ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے، مولانا صاحب کے ایمپائر نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہوگیا۔

عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات عمران خان سے دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی، ابھی ووٹ سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو فہمیدہ مرزا کے نیب کیسز فالو نہ کرنے کا حکم دیا ناراض رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات عائد کر دئیے

FOLLOW US