Saturday November 23, 2024

لاہور ٹیسٹ ، پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے کتنا سکور کیا؟

لاہور: پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنا لیے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے ہی اوور میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر مارنس لبوشین کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

لاہور ٹیسٹ ، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں دو آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی

دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم 146 کے مجموعے پر سمتھ نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔عثمان خواجہ 91 اور ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے دو دو جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کارے 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

“لگتا ہے چار سال سے اقتدار کا جو روزہ رکھا ہوا ہے اب وہ کھولنے کا وقت آگیا ہے” چوہدری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی

مال ان کا کھائو، ووٹ عمران خان کو دو، وفاقی وزیر شیخ رشید کا منحرف ارکان کو مشورہ

FOLLOW US