Sunday January 19, 2025

مال ان کا کھائو، ووٹ عمران خان کو دو، وفاقی وزیر شیخ رشید کا منحرف ارکان کو مشورہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے نام پیغام میں کہا کہ وہ مال اپوزیشن کاہی کھائیں مگر ووٹ عمران خان کو دیں ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان سے متعلق لوگوں سے ہی سن رہا ہوں کہ انہوں نے پیسے لئے ہیں ، اچھی بات ہے ، اپوزیشن نے حرام کا مال اکٹھا کرر کھا ہے ، انہوں نے عوام پر تو لگانا نہیں ، یہ تو اپنی روٹی بھی دوسروں سے کھاتے ہیں ، اچھا ہے ان کا مال کھائیں ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے امید ہے عدم اعتماد سے قبل ہی اتحادی بھی اور منحرف ارکان واپس آجائیں گے اور عمران خان کا ساتھ دیں گے ، اصلی شخص کی پہچان ہی یہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں دوستوں کے ساتھ ہوتا ہے ۔

آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق کب ہوگا؟ اعتزاز احسن نے بھی رائے دے دی

حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، ق لیگ کب تک فیصلہ سنائے گی؟ خورشید شاہ نے دعویٰ کر دیا

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے لیکن پہلے کس ملک جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

FOLLOW US