Monday January 20, 2025

لاہور ٹیسٹ ، شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں دو آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی

لاہور : دورہ پاکستان پر موجود آسٹریلوی ٹیم لاہور میں ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیل رہی ہے ، جہاں میچ کے تیسرے اور اپنے دوسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے دو آسٹریلوی بلے بازوں کوپویلین کی راہ دکھا دی ۔ تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر رہی ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے شاہین پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان سے پہلا اوور کرایا ، شاہین نے پہلے اوور میں صرف تین سکور دیے ، دوسرا اوور حسن علی نے ڈیوڈ وارنر کو پھینکا ، ڈیوڈ نے چار گیندیں پر کوئی سکور نہ بنایا مگر پانچویں گیند پر چوکا لگادیا ، چھٹی گیند بھی ڈیوڈ وارنر نے کھیلی اور کوئی سکور نہ بن پایا۔

تیسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

میچ کے تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے عثمان خواجہ کو پہلی گیند پھینکی ، عثمان نے ایک سکور لیا جس کے بعد ڈیوڈ وارنر سامنے آگئے ، دوسری گیند پر ڈیوڈ کوئی رن نہ بنا پائے ، ڈیوڈ وارنر شاہین کی تیسری گیند سمجھ نہ پائے اور ایل بی ڈبلیو ہو گئے جس کے بعد مارنس لیبوشین کریز پر آئے ، انہوں نے اوور کی تیسری چوتھی گیند کھیلی جس پر کوئی سکور نہ بن سکا ، پانچویں گیند ان کے بلے کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھ میں گئی ، اس طرح لیبو شین صرف دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔

مال ان کا کھائو، ووٹ عمران خان کو دو، وفاقی وزیر شیخ رشید کا منحرف ارکان کو مشورہ

“لگتا ہے چار سال سے اقتدار کا جو روزہ رکھا ہوا ہے اب وہ کھولنے کا وقت آگیا ہے” چوہدری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی

FOLLOW US