Wednesday May 15, 2024

“لگتا ہے چار سال سے اقتدار کا جو روزہ رکھا ہوا ہے اب وہ کھولنے کا وقت آگیا ہے” چوہدری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی

راولپنڈی : سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چار سال بعد خاموشی توڑ دی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفرز انہیں ہوتی ہیں اتنی کسی کو نہیں ہوتیں لیکن انہوں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے، اب لگ رہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ اقتدار کا روزہ کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے نہ کبھی ضمیر کا سودا کیا ہے اور نہ کوئی انہیں دو نمبر کہے گا۔

مال ان کا کھائو، ووٹ عمران خان کو دو، وفاقی وزیر شیخ رشید کا منحرف ارکان کو مشورہ

خیال رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے سنہ 2018 کے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ انہوں نے عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے تین سال تک اپنی اسمبلی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا تھا تاہم گزشتہ سال مئی میں انہیں اس وقت حلف اٹھانا پڑ گیا تھا جب حکومت نے کسی رکن کے حلف نہ اٹھانے پر اس کی نشست خالی ہونے کا آرڈیننس جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق کب ہوگا؟ اعتزاز احسن نے بھی رائے دے دی

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے لیکن پہلے کس ملک جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

FOLLOW US