Sunday January 19, 2025

آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ ، بھارتی کرکٹر ایشون نے بھی تعریف کردی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روی چندرن ایشون نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے تالیوں کی ایموجیز کے ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے لکھا کہ کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کا دلچسپ اختتام ہونے والا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو 23مارچ کو اسلام آباد میں داخلے سے روک دیا

خیال رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بناکر نہ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز کے ساتھ چوتھے دن کا اختتام کروایا بلکہ انہوں نے اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری بھی سکور کی۔ ان کا ساتھ نوجوان بلے باز عبداللّٰہ شفیق نے دیا جو اس وقت 71 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سارے اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے پرویز الہٰی نے حکومت پربجلیاں گرادیں

کیا جاوید آفریدی پاکستان میں ’ایپل‘ کمپنی متعارف کرانے جارہے ہیں ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

FOLLOW US