اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کے جواب نے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔جاوید آفریدی کی وجہ شہرت صرف پشاور زلمی ہی نہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اس کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں لانے سے متعلق بھی مشہور ہیں۔اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے جس میں ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ملٹی میڈیا خاتون صحافی کی جانب سے جاوید آفریدی سے ازراہ مذاق مطالبہ کیا گیا
مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام
کہ ’براہ کرم آئی فون کمپنی کی فیکٹری (iPhone assembling plant) پاکستان میں لائیں۔‘اس مطالبے پر حیران کن طور پر جاوید آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی سے ایپل کمپنی کو پاکستان لانے سے متعلق آئی فون کمپنی سے رابطے اور کوشش میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ جاوید آفریدی دنیا کے بہترین فٹبال کلب چیلسی کو اُس کے روسی مالک سے خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے خود اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی۔
اسلام آباد کے سیاسی حالات کشیدہ، پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور