Saturday November 23, 2024

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو 23مارچ کو اسلام آباد میں داخلے سے روک دیا

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سرابراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ میں شریک کارکنوں کو 23مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کے تمام قافلے اور کارکن 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں لیکن شہر میں داخل نہ ہوں۔ لانگ مارچ کے قافلے 25مارچ کو مغرب کے وقت اسلام آباد میں داخل ہوں۔

سارے اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے پرویز الہٰی نے حکومت پربجلیاں گرادیں

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش نظر کیا گیا ہے، اجلاس میں ہمارے مہمان شامل ہوں گے جن کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، پوری دنیا کے مہمان ہمارے مہمان ہیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہے ، حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے، گھنٹوں کے حساب سے صورت حال بدل رہی ہے جو کل تک واضح ہوجائے گی، پرویز الہیٰ کو جو کچھ کہنا تھا انہوں نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہہ دیا ہے۔

روسی ڈرون کی نیٹو کے رکن ملک کی حدود کی خلاف ورزی، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا

عمران خان پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز بن گئے ، اقوام متحدہ کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان

FOLLOW US