Sunday January 19, 2025

سارے اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے پرویز الہٰی نے حکومت پربجلیاں گرادیں

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے نہیں بلکہ زیادہ ہیں، ہم فیصلے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، ہمارا فیصلہ ایم کیو ایم کی وجہ سے رکا ہوا ہے ، سارے اتحادیوں کا 100 فیصد جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے۔ وزیر اعلیٰ بن گیا تو اپنے تمام وعدے پورے کروں گا کسی کو دھوکہ نہیں دوں گا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں بلکہ زیادہ ہے،

روسی ڈرون کی نیٹو کے رکن ملک کی حدود کی خلاف ورزی، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا

تمام اتحادی جماعتوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے جس کو ریورس کرنا عمران خان کا کام ہے، اس وقت حکومت 100 فیصد مشکل میں ہے، مسلم لیگ ق نے تقریباً فیصلہ کرلیا ہے تاہم ایم کیو ایم کے فیصلے کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم کے آصف زرداری کے ساتھ کچھ مسائل ہیں جن میں سے 70 فیصد حل ہوچکے ہیں، اپوزیشن کے ساتھ معاملات کے ضامن آصف علی زرداری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پیش کش آنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ کس کا ساتھ دینا ہے اور کس کا نہیں،عمران خان ہمارے گھر آئے تھے تو کیا پیشکش ہم خود کرتے؟دو بار ملے مگر کوئی بات نہیں ہوئی ۔وزیراعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے۔عمران خان نے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی۔

فیصلہ کن گھڑی سے قبل عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات تہس نہس کردے گا، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکومت نے تعلقات بنائے نہیں بگاڑے ہیں، ہماری طرف سے وفاداری ہے جبکہ دوسری جانب سے دھمکیاں ہیں،غلط مشورو ں سے ایسی نوبت آئی،ساڑھے تین سال بعد تو سیکھ لینا چاہیے تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتیں آپس میں بات کرتی رہتی ہیں کچھ دو اور کچھ لو ہوتا رہتا ہے،لیکن ہمیں کچھ دو اور کچھ لو کا کیا ملا ہے؟ عمران خان نے بہت دیر کردی، اب شگاف پڑ چکا ہے۔

اپوزیشن جال میں پھنس گئی، عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم

FOLLOW US