Wednesday May 1, 2024

اسلام آباد کے سیاسی حالات کشیدہ، پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں شیڈول پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کے پیش نظر جڑواں شہروں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے اسلام آباد میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، صورتحال واضح ہونے پر بیک اپ پلان پر عمل کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری ٹیسسٹ میچ لاہور میں شیڈول ہے،وائٹ بال سیریز بھی لاہور میں ممکن ہو سکتی ہے۔جب کہ سیریز کے طے شدہ شیڈول کے تحت پنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے۔

مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈول ہے۔لاہور میں انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کے حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وائٹ بال میچ انہی تاریخوں میں ہوں گے۔تاریخوں میں ردوبدل نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ 28مارچ کے دن عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونی ہے، ڈراپ سین کے بعد کیا ہو گا یہ کہنا ابھی مشکل ہے،وزیر اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کے ارکان جن میں مبینہ طور پر حکومت جماعت کے منحرف ارکان اور شاید حکومتی اتحادی بھی شامل ہوں گے ، جب عدم اعتماد کی تحریک میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے تو انہیں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے بیچ سے گزرنا ہو گا اور ایسی ہی صورتحال کا سامنا انہیں واپسی میں بھی کرنا پڑے گا، گو کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاور شو ووٹنگ سے ایک دن قبل 27 مارچ کو ہو گا لیکن اپوزیشن کے خدشات اور تحفظات اس حوالے سے موجود ہیں جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی جانب سے اس صورتحال سے ’ عہدہ برآ‘ ہونے پر مشاورت کی اطلاع ہے۔

ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا، فیصلے کا اعلان عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے 28 مارچ کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور کارکنوں کو بھی تیار رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔احتجاج اور سیاسی مزاحمت کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن کی جماعت خاص حوالہ رکھتی ہے، وہ کے پی کے اور راولپنڈی اسلام آباد سے بڑی تعداد میں اپنے اطاعت گزاروں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دے سکتے ہیں جو لوگ ہجوم کی تفسیات جانتے ہیں وہ مسلسل خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ اس موقع پر کوئی نعرہ بھی بارود میں چنگاری کا کام کر سکتا ہے۔

کراچی ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کو 506 رنز کا ہدف

FOLLOW US