Thursday April 18, 2024

مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا ہے کہ مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی ، تصادم کی طرف آئےتونتیجہ الٹاہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23سے30مارچ تک بڑا زور دار ہفتہ ہے ، جوڈوکراٹےکی سیاست ہوگی، 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کررہےہیں، فضل الرحمان عالم دین ہیں ،سمجھنا چاہیے مولاجٹ کی سیاست نہیں چلےگی،شیخ رشید

ایم کیو ایم اور ق لیگ میں روڈ میپ طے پا گیا، فیصلے کا اعلان عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہےعدم اعتماد کے بجائے کچھ اورنکل آئے، ووٹنگ کی تاریخ 29،28یا 30مارچ ہوگی، آپ ووٹ ڈالیں اگر کسی کو روکا گیا تو میں ذمہ دارہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سال باقی ہے،ان کی عقل پر ماتم کا دل کرتاہے، الیکشن سے ایک سال پہلے یہ پھڈا کرنے جارہےہیں ، خوشی ہے کہ ہمارے اتحادی انجوائے کررہے ہیں۔ اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارے اتحادی عمران خان کی طرف آئیں گے، بولیاں لگ رہی ہیں،بکنے اور بکنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، جن کی ساری جائیدادیں باہر ہیں وہ خاندان گھیرے میں آجائیں گے،

کراچی ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کو 506 رنز کا ہدف

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ تصادم سے اجتناب کریں انار کی نہ پھیلائیں کیونکہ تصادم کی طرف آئے تو نتیجہ انتہائی الٹا ہوگا، تصادم کیا تو ایک سال کے بجائے 10سال انتظار کرنا پڑے گا، اوآئی سی اجلاس ہونا ہے،آسٹریلوی ٹیم بھی یہاں ہے، ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ 172ووٹوں کاسوال ہےبولیاں لگ رہی ہیں، ان کی بیوقوفیوں سےعمران خان زیادہ مقبول ہوگیا ہے، لوگ مہنگائی اور چوری کو بھول کر ان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو امتحان کے دنوں میں پیٹھ دکھتا ہے قوم اسے لیڈر نہیں مانتی ، عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے وہ سرخرو ہوگا، مولانا نے کہا کہ ہم نے نے لاٹھیاں تیل میں ڈبوئی ہوئی ہیں ، عدم اعتماد جمہوری عمل ہے اسے خوش اسلوبی سے نبھانا ہے.

کل صبح تک عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آجائے گا، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

عمران خان کی مقبولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول جلسے ہورہےہیں، 27تاریخ کو 10لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا پروگرام ہے اور 23سے30مارچ کےدوران عمران خان سرخروہوگا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے ایک ماہ جلسےکرنے میں دیرکی، عمران خان پہلے جلسے شروع کردیتے تو عدم اعتماد نہ آتی، چوہدریوں کو بھی مشورہ یہی ہےکہ عمران خان کیساتھ کھڑےہوں۔ سیاسی ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کے پاؤں میں مہندی پڑی ہوئی تھی وہ بھی ملنے جارہاہے، ق لیگ کے بارے میں کچھ کہوں گا تو وہ جلدی خفا ہوجائے گی ، یہ اہم ہے کہ میں 30مارچ تک کچھ نہ ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےامپائرپاکستان کےساتھ ہیں، پاکستان کاتقاضاہےکہ انارکی نہ پھیلے،انارکی پھیلی یاتصادم ہواتو عدم اعتماد راستے میں رہ جائے گی ، اس لئے اپنےمعاملات افہام تفہیم سےحل کریں، معاملات حل نہ ہوئے تو دمادم مست قلندرہوگا.

FOLLOW US