Wednesday May 1, 2024

کراچی ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈکلیئر کر دی ، پاکستان کو 506 رنز کا ہدف

کراچی : کراچی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی ، قومی ٹیم کو 506 رنز کا ہدف دیا گیا ہے ۔ 24 سال بعد دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیل رہی ہے جہاں پہلی اننگز میں 408 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم نے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 97 رنز بنا کر دوسری اننگز بھی ڈکلیئر کر دی ، مہمان ٹیم کی جانب سے میزبانوں کو 506 رنز کا ہدف دیا گیا ہے ۔

کل صبح تک عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آجائے گا، شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے نے 44رنز بنائے ، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ ان کے آؤٹ ہوتے ہی آسٹریلیا نے اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ قومی ٹیم کی 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بلے بازی جاری ہے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 148 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ، کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ، اوپنر عبداللہ شفیق 13، امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے ۔محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز بنائے ۔

گزشتہ روز ایک حکومتی وزیر نے کال کی،شدید اصرار پر ان سے ملنے گیا تو اس نے بتایا کہ۔ ۔حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی ۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 36 اور عثمان خواجہ نے 160 رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوئے ۔ سٹیون سمتھ 72، ناتھن لیون 38، ٹریویز ہیڈ ، 23، کیمرون گرین 28، الیکس کیری 93،مچل سٹارک 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان پیٹ کمنز 34 جبکہ مچل سوئپسن 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

اپوزیشن اور حکومت ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کر دیں, چودھری شجاعت کی اپیل

FOLLOW US