Monday May 6, 2024

شاہد آفریدی اپنے ہونے والے داماد کی پرفارمنس کے گُن گانے لگے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کا کریڈٹ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب اچھی نیت سے کام کرتے ہیں، اچھے لوگ جڑنا شروع ہوتےہیں، پی ایس ایل کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اس کا آغاز کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ہے۔

حکومت نے کونسا اہم ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ریکارڈ کی منتقلی کا عمل جاری

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے کافی ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، ابھی سنا ہے پی ایس ایل انڈر 19 بھی ہونے والی ہے، نئے ٹیلنٹ کے لیے پی ایس ایل انڈر 19 بھی زبردست ہو گا۔ سب نے شاہین کی
ایک سوال کے جواب میں بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں غیرمعمولی پرفارمنس دی اور زبردست کپتانی کی، سینئر کھلاڑیوں سمیت سب لوگوں نے انفرادی طور پر شاہین کی تعریف کی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجہ ابھی آئے ہیں، چیزوں کو سمجھنےمیں وقت لگتا ہے، رمیز راجہ ایک امید ہیں، انہوں نے کرکٹ کھیلی ہے اور کمنٹری بھی کی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کرنےکی بہت ضرورت ہے۔

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

FOLLOW US