Sunday May 19, 2024

حکومت نے کونسا اہم ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ریکارڈ کی منتقلی کا عمل جاری

اسلام آباد : حکومت نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پر غیر فعال کرنے جا رہی ہے۔یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورتحال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کرے گا۔قومی ادارہ صحت کا سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کورونا مانیٹرنگ کرے گا۔ سی ڈی سی قومی ادارہ صحت میں اصلاحات کے بعد تشکیل دیا گیا تھا اور یہ مکمل فعال نہیں ہے۔

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق این سی او سی سے ریکارڈ کی سی ڈی سی منتقلی کا عمل جاری ہے۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا۔این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا بھی این سی او سی کے سر ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ ہیں۔ این ڈی او سی قومی کورونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی زمہ دار ہے۔

اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو دبئی جانے کی کوشش میں کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

FOLLOW US