Saturday November 23, 2024

اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر معاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے، اللہ ہی حافظ ہے کہ پی ٹی آئی کے معاملات طے کرنے کا اختیار فواد چودھری کے پاس ہے، صرف پیکا آرڈیننس سے متعلق بات ہوئی، ق لیگ اگلے 24 گھنٹوں میں اپنا حتمی فیصلہ کرلے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری تشریف لائے تھے اور انہوں نے پیکا آرڈیننس سے متعلق بات چیت کی تھی،

علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات، (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اگر آپ صحافی برادری کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں واپس لیں۔ اس کے علاوہ کوئی بات نہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں اتنا دروگوئی کا سہارا لیا جاتا ہے۔ حکومت کے اگر ق لیگ کے معاملات طے پاجاتے ہیں تو کیا ہمارے منہ میں زبان نہیں ہے؟ یا ہم شرما رہے ہیں؟جبکہ ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اگر تمام معاملات کا اختیار فواد چودھری کے پاس ہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے، اگر کوئی پریشر ہوگا تو ان کی اپنی جماعت کے اندر سے ہوگا، چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ سیاسی معاملات اگر فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر چودھری پرویز الٰہی کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ خیال رہے کہ فواد چودھری نے چودھری برادران سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے سے پہلے تمام اتحادی یہ اعلان کردیں گے کہ ہمیں عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، ق لیگ کے تحفظات دور کردیئے ہیں اور مسلم لیگ ق ، پی ٹی آئی اتحادی جماعتیں ایک سیاسی سوچ رکھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو دبئی جانے کی کوشش میں کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

لوئر دیر جلسہ ، وزیراعظم عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف کو کیا پیغام دیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

FOLLOW US