Sunday January 19, 2025

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کراچی : کراچی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں ۔پاکستان الیون میں فہیم اشرف اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ اورافتخار احمد کو ڈراپ کیا گیا ہے پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، عبدالہ شفیق ،محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی، فواد عالم ،اظہر علی ،امام الحق،نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں ۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ ٹھیک لگ رہی ہے۔

اگرمعاملات فواد چودھری نے طے کرنے ہیں تو پھر ہمیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے

یاد رہے کہ پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جو بنا کسی نتیجے کے ختم ہوا جس کی وجہ اس کی خراب پچ بتائی جا رہی ہے۔میچ کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان نے الزام عائد کیا تھا کہ راولپنڈی پچ کو جان بوج کر ہمارے فاسٹ بولنگ اٹیک کو ناکام کرنے کیلئے بنایا گیا۔ آئی سی سی نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے راولپنڈی سٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جو کہ آئندہ 4سال کیلئے قائم رہے گا۔

علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات، (ن) لیگ میں شمولیت کا امکان

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو دبئی جانے کی کوشش میں کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا

FOLLOW US