Saturday May 18, 2024

قندیل بلوچ قتل کیس ، مرکزی ملزم وسیم کو بری کر دیا گیا

ملتان: ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل بلوچ کیس کے مرکزی ملزم کو بری کردیا۔ جیونیوز کےمطابق ملزم وسیم کو راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر بری کیا گیا ہے اور ملزم مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی ہے۔ کیس کے مرکزی ملزم وسیم کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار محبوب نے دلائل پیش کیے تھے۔ واضح رہےکہ ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو مظفرآباد میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا، قندیل کی لاش گھر سے ملی تھی جس کے بعد اس کے بھائی محمد وسیم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید سنائی تھی۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے بیٹوں کو معاف کر دیا ہے لہٰذا عدالت بھی اسے معاف کردے۔

کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنما اشتہاری قرار

پی ٹی آئی نہیں گھبرائی ، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ، وزیر اعظم

کیا سلمان اور عامر نے ‘نعرۂ تکبیر’ بلند کرنیوالی مسکان کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا؟

FOLLOW US