Sunday January 19, 2025

شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

لاہور : پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی کے پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’لالا! پی ایس ایل میں آپ کی موجودگی کو یاد کریں گے، آپ پاکستان کا فخر ہیں، جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ۔‘

تحریک انصاف نے جے یو آئی کے گڑھ میں بازی پلٹ دی، بڑی کامیابی مل گئی

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتے مگر پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہوگئی ہے، برداشت کی ہمت ختم ہوگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔

شاہین آفریدی کیلئے ‘ویلنٹائن ڈے’ پر تحفہ، کرکٹر نے ویڈیو شیئر کردی

پی ایس ایل میں مسلسل چھٹا میچ ہار کر بابر اعظم نے کیا کہا ؟ کراچی کے مداح افسردہ ہوگئے

FOLLOW US