Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف نے جے یو آئی کے گڑھ میں بازی پلٹ دی، بڑی کامیابی مل گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: صوبہ خیبرپختوںخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کے گڑھ سے جیت گئی ، پی ٹی آئی کے عمر امین گنڈاپور سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر کامیاب ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی میئر کی نشست پر تمام 296 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ موصول ہوچکا ہے جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان کے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوچکی ہے ، اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے 63 ہزار 753 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل جمعیت علماء اسلام ف کے کفیل نظامی 38 ہزار 891 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

شاہین آفریدی کیلئے ‘ویلنٹائن ڈے’ پر تحفہ، کرکٹر نے ویڈیو شیئر کردی

پی ایس ایل میں مسلسل چھٹا میچ ہار کر بابر اعظم نے کیا کہا ؟ کراچی کے مداح افسردہ ہوگئے

اور پاکستان پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی 32 ہزار788 ووٹ حاصل کرسکے۔بتایا گیا ہے کہ اس حلقے میں کل ایک لاکھ 49 ہزار246 ووٹ ڈالے گئے ، جن میں سے 3 ہزار 754 مسترد ہوئے جب کہ انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 45 اعشاریہ 57 فیصد رہا۔ دیگر غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ بنوں کی تحصیل ڈومیل ، کرک کی تحصیل بانڈہ داؤدشاہ اور تخت نصرتی کے چیئرمین کی نشستیں پر بھی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی سمیٹ لی تاہم سٹی میئر پشاور ، باڑہ اورخار کی تحصیل چیئرمینوں کی نشستیں جے یو آئی ف کے نام رہیں ۔اسی طرح کوہاٹ کی تحصیل درہ کی چیئرمین شپ کی نشست پر بھی تمام 54 پولنگ اسٹیشنزکا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا جہاں آزاد امیدوار شاہد بلال ایک ہزار 685 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے بھی آزاد امیدوار ہی تھے جن کا نام ابرار محمد ہے انہوں نے 928 ووٹ حاصل کیے۔

دودھ 60 روپے مہنگا، 200 روپے لیٹر ہونے کا امکان، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

کروڑوں کے گھر، بی ایم ڈبلیو، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر قبر ۔۔ پہلی بیوی کے لیے کیا کچھ کیا؟ عامر لیاقت نے حیران کن انکشافات کر دیے

FOLLOW US