Sunday January 19, 2025

پی ایس ایل میں مسلسل چھٹا میچ ہار کر بابر اعظم نے کیا کہا ؟ کراچی کے مداح افسردہ ہوگئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز شہر قائد میں فلاپ شو کے بعد لاہور میں بھی اپنا پہلا میچ ہار گئی جس نے کراچی کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے ۔ کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے چھٹے میچ میں شکست کے ذمہ داری قبول کرلی ۔ ان کا کہنا تھا ک 195رنز چیز کرنے کے لیے پاور پلے میں کم سے کم 50رنز بنانا ضروری ہوتا ہے لیکن میں اور شرجیل ایسا کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ہم میچ ہارے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی پلاننگ سے زیادہ رنز دئیے ، دو کیچ بھی چھوڑے اورآخری اوورز میں باولنگ پلاننگ کے مطابق نہیں ہوئی ۔بابراعظم نے مزید کہا کہ پشاور زلمی کے باولرز نے اچھی گیند بازی کی ۔

کیا واقعی خاتونِ اول بشریٰ بی بی اپنی سہیلی کے گھر میں رہتی ہیں؟ فرح خان نے وضاحت کردی

بس بہت ہوا ، اب مزید نہیں کھیل سکتا، شاہد آفریدی نے مداحوں پر بجلیاں گرادیں

موت بر حق اوراٹل حقیقت ہے۔۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر پر وضاحتی بیان آگیا

FOLLOW US