Monday January 20, 2025

کیا شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ لینی چاہیے؟ ثانیہ مرزا نے مشورہ دے دیا

سیالکوٹ: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اچانک اعلان کرکے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ ا ب اپنے شوہر نامدار شعیب ملک کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بھی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی فٹنس کو دیکھا جائے تووہ چند سال اور کھیل سکتے ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ ”شعیب غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک شخص ہے۔ میں اسے ہمیشہ کہتی ہوں کہ تم پر اللہ کی خاص مہربانی ہے۔ اس کے ساتھ وہ مضبوط اور فٹ رہنے کے لیے بہت محنت بھی کرتا ہے۔ “ ثانیہ مرزا نے کہا کہ ”شعیب ملک صحت مندانہ زندگی اور صحت مندانہ لائف سٹائل کے حوالے سے ہر کسی کے لیے ایک مثال ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ وہ ابھی اتنا فٹ ہے کہ یقینا چند سال مزید کھیل سکتا ہے۔ میں اسے ہمیشہ بتاتی ہوں کہ تم ذہنی طور پر کھیلنے کے قابل ہو تو یقینا تم چند سال مزید کھیل سکتے ہو۔“

جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا‘ عامر لیاقت کی دلہن کو گانا سناتے ویڈیو وائرل

مراد سعید کے بارے میں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں “ذو معنی” جملوں کا استعمال، پیمرا میدان میں آگیا

پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے نوبیاہتا جوڑا عروسی لباس میں اسٹیڈیم پہنچ گیا

FOLLOW US