Monday January 20, 2025

مراد سعید کے بارے میں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں “ذو معنی” جملوں کا استعمال، پیمرا میدان میں آگیا

اسلام آباد : اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے پروگرام میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے بارے میں “ذومعنی ” جملوں کے استعمال کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نیوز ون کو نوٹس جاری کردیا۔ غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مراد سعید کو بہترین وزیر کا ایوارڈ دیے جانے کے حوالے سے پروگرام کیا تھا۔ اس پروگرام میں شریک تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا مرادسعید کی جس کارکردگی پر پہلانمبر ملا ہے وہ ریحام کی کتاب میں ہے۔ نیوز ون کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود بھی اس پروگرام میں موجود تھے جنہوں نے کہا کہ مرادسعید نےکارکردگی میں سب کو پیچھےچھوڑدیا مزید نہ پوچھیں پیمرا موجود ہے، اس میں دو ہی لوگ سیریس ہیں،

لاہور نے اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو ہار کا مزہ چکھا دیا

ایک عمران خان اور دوسرے مراد سعید، اس لیے ہمیں اتنا سیریس نہیں ہونا چاہیے، ایک نے تقریب کی ہے اور دوسرا پہلے نمبر پر آیا ہے۔ پروگرام میں سینئر صحافی افتخار احمد اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب بھی شریک تھے۔ روس اگلے ہفتے یوکرائن پر حملہ کردے گا، کتنے روز کی فضائی بمباری کے بعد زمینی فوج آگے بڑھے گی؟ جوبائیڈن نے اتحادیوں کو پیغام دے دیا پروگرام میں وفاقی وزیر کے بارے میں مبینہ ذو معنی جملے استعمال کرنے پر پیمرا کی جانب سے نیوز ون کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ چینل کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ پیمرا نے نیوز ون کی نشریات بند کروانے کیلئے کیبل آپریٹرز کو فون کرنا شروع کردیے ہیں۔غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کیا “وفاقی کابینہ وزراء کی کارکردگی پر کیے جانے والے پروگرام سے حکام نالاں، غیر قانونی طور پر نیوزون ٹی وی کو ملک بھر میں بند کرانے کیلئے سرگرمیاں۔”

پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لیں اور 20کروڑ روپے بھی ، آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی اراکین کو بڑی پیشکش کر دی، سینئر صحافی کادعویٰ

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو بچہ ، ان کے استاد کو نالائق قرار دیدیا

FOLLOW US