Monday January 20, 2025

پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے نوبیاہتا جوڑا عروسی لباس میں اسٹیڈیم پہنچ گیا

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ٹیمز کا ایکشن تو اپنی جگہ لیکن اسٹیڈیم میں تماشائی بھی منفرد انداز کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور قلندرز کا مقابلہ دیکھنے ایک جوڑا عروسی لباس میں نظر آیا جس نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی۔ اس سے قبل کراچی میں ایک نوجوان واصف غفور نے ڈانس کرکے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔ اس کے علاوہ ایک نوجوان مختلف ممالک کی شرٹس پہن کر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا تھا، اور پھر پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا اپنے شوہر پشاور کے بین کٹنگ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا انداز کون بھول سکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب لاہور قلندرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دی۔

پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لیں اور 20کروڑ روپے بھی ، آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی اراکین کو بڑی پیشکش کر دی، سینئر صحافی کادعویٰ

مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر بھی مسکان کی حمایت میں سامنے آگئے

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو بچہ ، ان کے استاد کو نالائق قرار دیدیا

FOLLOW US