Monday January 20, 2025

جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا‘ عامر لیاقت کی دلہن کو گانا سناتے ویڈیو وائرل

کراچی: ڈاکٹرعامرلیاقت ٹک ٹاک سٹاردانیہ شاہ کو لودھراں سے بیاہ کرکراچی لے گئے ہیں۔ گزشتہ روز عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کی تصدیق کی تھی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں عامر لیاقت اپنی تیسری بیوی دانیہ کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ عامر لیاقت نے دانیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور بھارتی فلم کا گانا ’جب کوئی بات بگڑجائے، تم دینا ساتھ میرا او ہمنواہ‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔ اس دوران وہ اپنی نئی نویلی بیگم کا ہاتھ پکڑلیتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانیہ شاہ کے فیملی کے دیگر افراد پیچھے بیٹھے تالیاں بجارہے ہیں۔وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی جارہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ بچاری لڑکی کو زبردستی بٹھایا ہوا ہے۔ دوسرے نے کہا کہ پتہ چل گیا ہے کہ لڑکی کسی غریب خاندان کی ہے اور عامر لیاقت نے پیسے کے زور پر شادی کی ہے۔

مراد سعید کے بارے میں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں “ذو معنی” جملوں کا استعمال، پیمرا میدان میں آگیا

پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے نوبیاہتا جوڑا عروسی لباس میں اسٹیڈیم پہنچ گیا

FOLLOW US