Sunday January 19, 2025

’حسنین پر اعتراض، بمرا کلیئر‘ سوالات اٹھ گئے؟

پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین کے بولنگ ایکشن پر اعتراض اٹھانے پر بمرا کے بولنگ ایکشن پر بھی سوالات اٹھنے لگے۔ برطانوی کرکٹ کے تجزیہ کار این پونٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محمد حسنین اور بمرا کے بولنگ ایکشن کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بمرا کے بولنگ ایکشن کو لیگل قرار دیا جارہا ہے تو حسنین کیوں زیر تفتیش ہے۔

شوہر بلال شاہ پر سنگین الزام لگنے کے بعد ٹک ٹاکر حریم شاہ کھل کر میدان میں آ گئیں ، پاک فوج سے مدد مانگ لی

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں اسے واضح کرنے کے لیے ممکنہ طور پر آئی سی سی بھی دلچسی لیتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔ یاد رہے کہ حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔ محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ پی ایس ایل میں محمد حسنین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے۔

مستقبل کے داماد کا سسر کو بولڈ، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے رد عمل کی ویڈیو وائرل

اعظم خان کو جب لوگوں نے پرچی پرچی کہہ کر چھیڑا تو ان کی والدہ نے کیا کام کیا، اعظم خان کی کامیابی کا اصل راز پتہ چل گیا

FOLLOW US