Sunday January 19, 2025

مستقبل کے داماد کا سسر کو بولڈ، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے رد عمل کی ویڈیو وائرل

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی ایونٹ کے میچ کی ایک پرانی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب شاہد آفریدی کراچی کنگز اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے لیے کھیل رہے تھے۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بولڈ کیا لیکن شاہین نے آفریدی کو آؤٹ کرکے جہاں زیادہ جشن منانے سے گریز کیا وہیں شاہد آفریدی کی بیٹیاں والد کے آؤٹ ہونے پر کافی حیران نظر آئیں۔

اعظم خان کو جب لوگوں نے پرچی پرچی کہہ کر چھیڑا تو ان کی والدہ نے کیا کام کیا، اعظم خان کی کامیابی کا اصل راز پتہ چل گیا

جیسے ہی شاہد آفریدی بولڈ ہوئے تو ان کی بیٹیوں کے حیران کن رد عمل کو کیمرے نے محفوظ کرلیا جس کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے ۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ الحمداللہ بیٹی اور شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ طے پاگیا ہے اور شاہین ہی داماد بنیں گے انشاء اللہ۔

شاداب خان نے تاریخ رقم کردی، پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے،کونسااعزازحاصل کرلیا،جانیں

FOLLOW US